اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان میں متعین جاپانی سفیر اکاماٹسو شوچی نے دنیا بھر کے مسلمانوں اور بلخصوص اہل پاکستان کو عید کی پرمسرت مبارکباد دی ہے۔ چاند رات کو اردو زبان میں اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ جاپان کی حکومت اور عوام پاکستان کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کیلئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے عید کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام کا اختتام پاکستان زندہ باد اور پاک جاپان دوستی زندہ باد کے نعرے سے کیا۔