پیرجوگوٹھ (نامہ نگار) حروں کے روحانی پیشوا، مسلم لیگ فنکشنل و جی ڈی اے سربراہ پیرصاحب پگاڑا عیدالفطر منانے پیرجوگوٹھ پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق حروں کے روحانی پیشوا پیرصاحب پگاڑا عیدالفطر منانے کیلئے اپنے آبائی گاؤں درگاھ شریف پیرجوگوٹھ پہنچ گئے، پیرصاحب پگاڑا عیدالفطر کی عید نماز ادا کرنے کے بعد حرجماعت اور عقیدتمندوں کے اجتماع کو خاندانی روایات کے مطابق خاندانیلباس پہن کر روحانی پیشوا کی حیثیت سے زیارت کا شرف بخشیں گیں اور روحانی خطاب بھی کرینگے، اپنے روحانی رھبر کی زیارت اور روحانی خطاب سے فیضیاب ہونے کیلئے ملک بھر سے حرجماعت اور عقیدتمندوں کے قافلوں کی درگاھ شریف امام العارفین حضرت پیر سید محمد راشد روضی دھنی رحمت اللہ علیہ پیر جوگوٹھ پر آنے کا سلسلہ جاری ہے جو کہ عیدالفطر کی علی الصبح تک جاری رہیگا، علاوہ ازیں پیرجوگوٹھ و گرد نواح میں عیدالفطر کے اجتماعات ہونگیں سب سے بڑا اجتماع خانقاہ پیراں پگاڑاں پر ہوگا جس کی امامت خانقاہ کے مرشد پیرآف پیرکوٹ پیر سید محبوب نبی گیلانی کریں گیں، جس میں پیرصاحب پگاڑا، انکے صاحبزادے سید محمد راشد شاہ، سابق وفاقی وزیر سید صدرالدیں شاہ راشدی، سید محمد اسماعیل شاہ راشدی، سید حزب اللہ شاہ راشدی سمیت بڑی تعداد حرجماعت، عقیدتمند، مسلم لیگ فنکشنل کے مقامی رہنما و کارکنان و شھری شرکت کریں گیں۔