لاڑکانہ(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو زرداری کو لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنہ نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو نے اپنے حلقہ انتخاب 194میں ترقیاتی کاموں کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں کمشنر طاہر سانگی، میئر انور لہڑ کے علاوہ نثار کھوڑو، جمیل سومرو اور دیگر شریک ہوئے۔ مختلف گاؤں سے لاڑکانہ شہر آنے والے راستوں پر 32کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ہوئی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو کو ڈی سی لاڑکانہ کی بریفنگ دی گئی۔ مختلف نہروں پر 17چھوٹے پْل تعمیر کئے گئے ہیں، این اے 194کے 20اسکول سولرائزڈ کیے گئے ہیں، بتایا گیا کہ سیلاب میں تباہ ہونے والے صحت کے 12مراکز کو ازسرنو تعمیر کردیا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ انڈس ہائی وے کو جانے والے وگن روڈ کو دوطرفہ کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو کو ڈی سی لاڑکانہ نے بریفنگ دی کہ ایس ایس پی چوک سے چانڈکا پْل تک شہر کی مرکزی شاہراہ حیات محمد خان شیرپاؤ کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔