• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفاق احمد سے وفود کی ملاقات، پارٹی میں شمولیت کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر شہر کی مختلف برادریوں، سیاسی و سماجی جماعتوں کے وفود نے چیئر مین آفاق احمد سے ملاقات کی اور 12اپریل کو ہونے والے عوامی احتجاج میں بھر پور شرکت کی یقین دہانی کرائی،جوانان پاکستان کراچی کے صدر شفیق الرحمان، جوناگڑھ مسلم فیڈریشن کے صدر کی سربراہی میں وفد ، ایڈوکیٹ جاوید چھتاری کی سربراہی میں راچپوت برادری، لیاقت آباد سے فیضان احمد کی سربراہی میں وفد لیاقت آباد سی ایریا سے سینئرساتھیوں کے وفد ، شوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے بھی بڑی تعداد میں مہاجر قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر چیئرمین آفاق احمد نے آئے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جبکہ 12اپریل میں عوامی احتجاج میں شرکت کو مظلوم عوام کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ 12اپریل کراچی کی عوام کیلئے ایک نئی سحر کا آغاز ہوگا جس میں 98فیصد عوا م2فیصد مراعات یافتہ اور مافیاز کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیگی، 12اپریل کرپٹ حکمرانوں اور ڈمپر مافیا کے خلاف ریفرنڈم کا دن ہوگا۔
ملک بھر سے سے مزید