• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشوت وصولی، جعلی حاضری تنازع، ای او بی آئی کے 2 ریجنل ہیڈز کے خلاف تحقیقات شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رشوت وصولی اور جعلی حاضری کے الزامات کے تحت ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) رحیم یار خان اور ملتان کے ریجنل ہیڈز کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق ریجنل ہیڈ رحیم یار خان ملک محمد اشرف خان کے خلاف ان کی ایک ماتحت خاتون ڈپٹی ریجنل ہیڈ نے شکایت کی تھی کہ ریجنل ہیڈ نے ایک رجسٹرڈ آجر سے ان کے ملازمین کی مد میں ماہانہ ای او بی آئی کنٹری بیوشن میں جوڑ توڑ کے ذریعے 3لاکھ روپے رشوت وصول کی تھی، جس پر قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر جاوید احمد شیخ نے ریجنل ہیڈ اسلام آباد ویسٹ فرید احمد کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید