• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک نے جنریٹیو اے آئی سے چلنے والا چیٹ بوٹ متعارف کرا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک پاکستان کی پہلی پاور یوٹیلیٹی بن گئی ہے جس نے ایک جنریٹیو اے آئی سے چلنے والا چیٹ بوٹ متعارف کرایا ہے، جسے "کینیٹو" کا نام دیا گیا ہے کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کے الیکٹرک کی غیرمعمولی جدّت کے سفر کا تسلسل ہے، جس کے تحت اس نے اپنے تمام ڈیجیٹل چینلز پر صارفین کے اطمینان میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔کینیٹو کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ لاکھوں صارفین کو تیز، آسان اور 24/7 سہولت فراہم کرے، تاکہ لمبی قطاروں اور انتظار کی زحمت سے بچا جا سکے۔محض پہلے ویک اینڈ کے دوران، 3,200 سے زائد صارفین نے اس چیٹ بوٹ کے ساتھ انٹریکٹ کیا اور تقریباً 13,000 بار اس سے استفادہ حاصل کیا۔یہ لانچ کے الیکٹرک کے وسیع تر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سفر کا حصہ ہے، جس میں کے ای لائیو ایپ اور دو زبانوں میں واٹس ایپ سروس بھی شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید