کراچی (اسد ابن حسن) سندھ حکومت نے سندھ سیکرٹیریٹ بلڈنگز جو کئی دہائی سے تعمیر شدہ ہیں اور جہاں تمام سندھ صوبے کی اعلی بیوروکریسی اور چند وزرا کے دفاتر بھی ہیں، اور ہر کچھ برس بعد ان کی مرمت اور تزئین کا کام انجام دیا جاتا ہے۔ رواں برس مذکورہ مد میں ایک ارب سے زائد کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ایگزیکیٹو انجینیئر پروونشل بلڈنگ ڈویژن نے پرائیویٹ کانٹریکٹرز سے ٹینڈرز طلب کیے ہیں۔ ٹینڈر کی رقم ایک ارب 22 کروڑ 62 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ مرمت اور تزئین کا کام ایک برس میں مکمل کیا جائے گا۔