کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔عدالت نے فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت کراچی کی مقامی عدالت میں ہوئی۔عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ذاتی طور پر طلب کرلیا،عدالتی اجازت کے بغیر ملزم کو دوسرے مقدمے میں گرفتار کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے ۔ وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ ملزم کو عدالتی حکم پر جیل منتقل کرنے کے بجائے دوسری عدالت سے ریمانڈ لے لیا گیا۔