کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عید کے بعد ملک میں انتشار کی جو کوشش کررہی ہے اس میں وہ کامیاب نہیں ہوسکتی،انتخابات اپنی مدت پر ہی ہوں گے،انہوں نے کہا کہ افہام و تفہیم سے ملک میں استحکام پیدا کیا جائے،جمہوری عمل کو جاری رکھا جائے۔ عوام نے اس جماعت کو مسترد کردیا ہے، وہ اس کی ملک دشمن سیاست سے نہ صرف تنگ آچکے ہیں بلکہ اسے مکمل طور پر سمجھ چکے ہیں،اس وقت ملک کو جس قدر یک جہتی کی ضرورت ہے پی ٹی آئی اور اس کی قیادت دانستہ اس سے انکار کررہی ہے، ان کی خواہش ہے کہ ملک میں دہشت گردی اور سیاسی عدم استحکام سے ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا جائے۔