لاہور (نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے منصورہ میں ڈاکٹر بابر رشید، میاں رشید منہالہ، محمد فاروق چوہان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا۔جماعت اسلامی 7 اپریل کو لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرے گی۔8اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی کیمپ لگائے گی۔اگر حکومت نے کسانوں کے مطالبات حل نہ کئے اور گندم کی امدادی قیمت 4ہزار روپے فی من مقر ر نہ کی تو لاہور میں جماعت اسلامی کسانوں کے ساتھ مل کر بڑا احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔