• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خبر نگار، پ،ر) جامع مسجد رحمتہ للعالمین میں نماز عید صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔ نمازِ عید کی امامت سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کرینگے ۔ بعد ازاں سربراہ لبیک عوام الناس سے عید بھی ملیں گے ۔ مرکزی جامع مسجد شادمان میں نماز عید الفطر مولانا قاری محمد عارف علوی پونے سات بجے  ادا کروائیں گے، جامع مسجد گول کوٹ عبدالمالک جمال ٹاؤن میں حافظ قاری کامران 7:30 بجے نماز عید پڑھائیں گے،مین گلبرگ پارک ایم سی بی ٹاور میں مولانا ارشد کریم قاسمی 9:30 بجے نماز عید پڑھائیں گے،جامع مسجد ابراہیم، مین گلبرگ پارک میں 7 بجے حافظ عرفان عمر فاروقی نماز پڑھائیں گے،جامع مسجد ٹیک سوسائٹی کنال بنک نزد ڈاکٹر ہسپتال میں 7:30 بجے مولانا محمد اسعد کریم نماز عید پڑ ھائیں گے،جامع مسجد سلطانی سلطان پورہ میں 6:45 پر قاری غلام مرتضی نماز عید پڑھائیں گے،جامع مسجد بسم اللہ مولانا عبدالرحمان 7:15 پر نماز عید پڑھائیں گے،جامع مسجد میاں رانجھا دل محمد روڈ میں مولانا حمید الدین اعوان نماز عید 8 بجے پڑھائیں گے،جامع مسجد ابراہیم مین گلبرگ پارک میں 8:15 پر مولانا محمد عبداللہ احسن نماز عید پڑھائیں گے،مدرسہ تعلیم القران 31 ایل گلبرگ 2 میں 8 بجے مولانا محمد احمد کریم نماز عید پڑھائیں گے،مرکزی جامع مسجد اقصی بیرون شیرانوالہ گیٹ علامہ عطامحمد گولڑوی 8 بجے نماز عید پڑھائیں گے۔
لاہور سے مزید