لاہور ( خبرنگار ) غریب افراد کو اپنی عید کی خوشیوں میں لازمی شامل کریں رمضان کی طرح پورا سال عبادات کرنی چاہئیں یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے لاہور میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ غریب اور مستحق لوگوں کو عیدالفطر کی خوشیوں میں شامل کریں یہ ہماری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت بھی ہے اسلامی احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ملکی معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا ہے اور غریب آدمی ایک وقت کی روٹی کے لیے ترس رہا ہے یہ آئی ایم ایف کے پروگراموں کی وجہ سے ہمیشہ رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔