لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) لاہور کے علاقہ شفیق آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عید کی شاپنگ سے واپس گھر آنے والی خواتین سے واردات کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا، گرفتار کیے جانے والے ملزمان مل کر معصوم شہریوں سے پرس اور نقد رقم چھین لیتے تھے۔بتایا گیا ہے کہ ملزمان کی خواتین سے واردات کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان موٹر سائیکل پر آتے اور خواتین سے زبردستی پرس، موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوتے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں، ملزمان نے چند روز قبل ہی خواتین کے ساتھ یہ واردات انجام دی تھی۔