لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پاکستانی قوم سمیت پوری امت مسلمہ کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور بقائے باہمی کی علامت ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید کی برکتیں و خوشیاں معاشرے کے کمزور و نادار طبقات کا خیال رکھے بغیر حاصل نہیں ہوتیں،ملک کو درپیش حالات میں ہمیں ایک دوسرے کو اختلافات کے باوجود گلے لگانا ہے۔