• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 2افراد کی لاشیں برآمد

لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں سے 2افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ شمالی چھاؤنی کے علاقے میں صدر گول چکر کے قریب سے 50سالہ نامعلوم شخص جبکہ کاہنہ کے علاقے میں سڑک کنارے سے32 سالہ نسیم احمد کی لاش ملی ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور دونوں لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹس کے بعد سامنے آجائیں گے۔جن کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔
لاہور سے مزید