• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز تیزی سے جاری رکھے جائیں،آئی جی پنجاب

لاہور(کر ائم رپو رٹر،کر ائم رپو رٹر سے ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر عید الفطر کی آمد کے تناظر میں پنجاب پولیس ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک ہے اور صوبہ بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 43 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ 5660 افراد سے پوچھ گچھ اور 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 551 کومبنگ آپریشنز اور 17354 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 61 مشتبہ افراد گرفتار، ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کے دوران 225 اشتہاری مجرمان، 161 عدالتی مفرور اور 119 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز کے دوران 3 ڈاکو کیفر کردار کو پہنچے اور ایک کو گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرچ، سویپ اور انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز تیزی سے جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حساس مقامات، تعلیمی اداروں، بس اڈوں ، ہوٹلز اور سراؤں میں روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے سرچ و کومبنگ آپریشنز کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
لاہور سے مزید