لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ عید کی خوشی کے موقع پر ہمیں یتیم فقراء مساکین کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیئے ہمارا دین الٰہی بھی یہی ہمیں تعلیمات دیتا ہے۔ان کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی اس وقت پاکستان مخالف قوتوں کے نرغے میں ہے اور وطن مخالف بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔