لاہور (نیوزرپورٹر)سابق صوبائی وزیر اورصدر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی(یو ایم ٹی)، ابراہیم حسن مراد نے عید الفطر کے پُر مسرت موقع پر پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کا یہ دن صرف خوشی کا ہی نہیں، بلکہ ایثار، محبت اور یکجہتی کا بھی پیغام دیتا ہے۔سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ہمیں اپنے مظلوم فلسطینی بھایؤں کو بھی یاد رکھنا چاہئے، ان کے حق میں دُعا خیر کرنی چاہیئے۔