• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلیسیمیاء کے بچوں کو بہترین طبی سہولیات دی جا رہیں،سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے سندس فاؤنڈیشن شادمان کا دورہ کیا اس موقع پر سینئر صحافی سہیل وڑائچ، خالد عباس ڈار، عبداللہ ملک اور صدر یاسین خان بھی موجودتھے-خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے تھیلیسیمیاء کا شکار بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم کیے-صوبائی وزراء نے بچوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجہ بارے بھی دریافت کیا - صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سندس فاؤنڈیشن ایک معتبر ادارہ ہے-اس دارے کی چھاؤں میں تھیلیسیمیاء کے ہزاروں بچوں کو بہترین طبی سہولیات دی جا رہی ہیں -یہ ادارہ گذشتہ 22 سال خدمت کر رہا ہے-پنجاب میں تھیلیسیمیاء سے بچاؤ پروگرام قائد میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں شروع کیا تھا-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں اب اس پروگرام کو مزید بڑھا رہے ہیں -اب تک چار لاکھ افراد کی کونسلنگ کر چکے ہیں -
لاہور سے مزید