لاہور (نیوزرپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق ،ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ڈاکٹر زبیدہ جبیں ،ثمینہ سعید صدروسطی پنجاب نازیہ توحید صدر وسطی پنجاب عظمی عمران نے تکمیل رمضان المبارک اور عید الفطر کے حوالے سے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ماہ رمضان نفس کی اصلاح اور بشری کمزوریوں پر قابو پانے کی تربیت گاہ ہے- تقوی اور ایمان کے ساتھ رمضان المبارک میں بھلائیاں اور برکتیں سمیٹنے والے یقیناً مبارکباد کے مستحق ہیں ۔