لاہور(کرائم رپورٹرسے،کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے سنٹرل پولیس آفس میں ڈی ایس پی عہدے پر ترقی پانے والے 78 افسر وں کو ڈی ایس پی کے رینک لگائے ۔ بابر اشرف، آصف عطا، ذکی ریحان، عبدالمجید، اسدرشید، محمدیعقوب، انیل انور، قمر عباس، راؤ دلشاد علی اور عبدالعظیم و دیگر کو ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے گئے ۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا ۔75 ٹریفک وارڈنز کو سینئر وارڈن کے عہدے پر ترقی دی گئی۔آئی جی نے کہا ٹریفک پولیس شاہرات پر محکمہ پولیس کے سفیرہے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ سینئر وارڈنز کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے44، فیصل آباد 9، راولپنڈی 4، گوجرانوالہ 08 جبکہ ملتان کے 10 ٹریفک وارڈن شامل ہیں ، ڈاکٹر عثمان انورسے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے بھی ملاقات کی ، انہوں نے پولیس ملازمین کے مسائل پرفوری احکاما ت جاری کیے۔