پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا محکمہ محنت نے یونیسیف کی تکنیکی معاونت سے پشاور میں ایک روزہ مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا، جس کا مقصد کے پی چائلڈ لیبر پالیسی کا جائزہ لینا اور اس میں اصلاحات کے لیے سفارشات پیش کرنا تھا۔ اس مشاورت میں مختلف محکموں بشمول منصوبہ بندی و ترقیات، تعلیم، صحت، زراعت، صنعت، سماجی بہبود اور کے پی چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے علاوہ اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر، آئی ایل او اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔افتتاحی خطاب میں ڈائریکٹر لیبر عرفان اللہ خان نے موجودہ کے پی چائلڈ لیبر پالیسی 2018 کے جائزے اور اصلاحات کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔