• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور نے ایک بار پھر آئی ایس او سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور نے ایک بار پھر آئی ایس او 9001:2015 سرٹیفکیشن کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یہ سرٹیفکیشن ہسپتال میں فراہم کی جانے والی احتیاطی، ہنگامی تشخیصی، علاج معالجہ، اور صحت سے متعلق طبی سہولیات کے اعلیٰ معیارات کے ذریعے ملی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ہسپتال نے بہترین کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کو کامیابی کے ساتھ برقرار رکھتے ہوئے ثابت کیا کہ وہ عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ سرٹیفکیٹ تقسیم کی تقریب میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ظفر آفریدی نے ٹوٹل کوالٹی سسٹم کے سر براہ محمد اکبر سے سرٹیفکیٹ وصول کیا۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال نے پہلی بار 2021-22 میں آئی ایس او سرٹیفکیشن حاصل کی تھی ۔
پشاور سے مزید