پشاور (نیوز رپورٹر )پیپلز لائرز فورم کے سینئر رہنماء اور معروف قانون دان ولی خان آفریدی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے انکی نماز جنازہ گزشتہ روز درہ آدم خیل میں ادا کردی گئی اور بعد ازاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ،جنازے میں سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاؤہ وکلاء برادری اور علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین فاروق احمد خٹک اور دیگر ممبران ، پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر فدا گل ایڈووکیٹ ، ڈسٹرکٹ بار کے صدر امجد علی خان سمیت وکلاء تنظیموں کے سربراہان نے ولی خان آفریدی کے ناگہانی موت پر سخت افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی ، ولی خان آفریدی پشاور ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں اور ایف سی آر میں اصلاحات لانے کے لیے ریفامز کمیٹی کے ممبر بھی رہ چکے تھے ، گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ میں ولی خان آفریدی کو دل کا دورہ پڑا جنہیں ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔