• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید رحمٰن شینو دیگرفنکاروں کے ساتھ عیدالفطر پر پشاور میں فن کا مظاہرہ کرینگے

پشاور (جنگ نیوز)خیبرپختونخوا کے مزاحیہ اداکار سید رحمٰن شینواور معروف گلوکارہ نادیہ گل دیگر فنکاروں کے ساتھ عید الفطر پر نشترہال پشاور میں فن کا مظاہرہ کریں گے۔معروف اداکار و میزبان سجاد خلیل کے مطابق میوزیکل شو’’اخترمومبارک شہ‘‘عید کے دوسرے‘تیسرےاور چوتھے دن پیش کیا جائے گا جس میں وصال خیال ‘رئیس باچا‘ شاہد ملنگ‘ لیلیٰ خان اورسنگین جانان سمیت دیگر فنکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔ نشترہال میں ثقافتی سرگرمیاں ہونے سے فنکار برادری کو خوشی ملتی ہے کیونکہ پشاور میں کام کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں اس لئے نشترہال میں معمول کے ساتھ سرگرمیاں ہوتی رہیں تو ایک جانب فنکاروں کو روزگار میسر ہوگا تو دوسری جانب عام لوگوں کو بھی سستی اور معیاری تفریح فراہم ہوگی۔
پشاور سے مزید