• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاحتی مقام کنڈ پارک کا لیز معاہدہ منسوخ ، پارک سیل کرنیکا حکم

پشاور (سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے ضلع صوابی میں واقع سیاحتی مقام کنڈ پارک کے لیز معاہدے کو منسوخ کرتے ہوئے پارک کو فوری سیل کرنے اور کرایہ دار کو بے دخل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اس حوالے سے جاری تفصیل کے مطابق لیز کمپنی نے مبینہ طور پرمعاہدہ شرائط کی خلاف ورزی کی تھی جس پر گذشتہ سال 5 نومبر 2024 کو اتھارٹی نے معاہدہ منسوخ کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کوکنڈ پارک کو سیل کرنے اور عوامی رسائی کو روکنے کی ہدایت کی ہے اتھارٹی نے زور دیا ہے کہ عید الفطر کے دوران کنڈ تفریحی پارک بند رہے گا کیونکہ اس موقع پر بڑی تعداد میں سیاحوں کے جمع ہونے سے کسی ناخوشگوار واقعے کا خطرہ ہوسکتا ہے اس بارے میں اعلامیہ کے مطابق پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جاسکے اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز صوابی اور نوشہرہ کو فوری طور پر کنڈ پارک کو سیل کر نے کا خط بھیجا گیا ہے جبکہ مردان ڈویژن کے ڈی آئی جی پولیس اور ضلعی پولیس افسران کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں تنسیخ کی تفصیلات بتاتے ہوئے اتھارٹی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کنڈ پارک کا لیز معاہدہ 25 مارچ 2007 کو ہوا تھا لیکن کمپنی نے انتظامی معیارات پر عمل نہیں کیا جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
پشاور سے مزید