پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں عید قریب اتے ہی بازاروں میں عوام کا جم غفیر،گاہکوں کی بھرمار دیکھ کر دکانداروں،ہئیر ڈریسرز،قصائیوں،اشیائے خوردو نوش،بیکریوں اور دیگر اشیاء بیچنے والوں نے چھریاں تیز کر دیں اور عوام سے مختلف ائٹمز کی منہ مانگی قیمتیں وصول کرنے لگیں تاہم متعلقہ انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہو رہی مہنگائی کی ستائی عوام عید میں من پسند کی اشیاء خریدنے سے کترانے لگے جبکہ خود ساختہ مہنگائی بھی شہریوں سے خواب چھیننے لگی اسی طرح زیادہ تر شہریوں نے کپڑیں مہنگے ہونے کے باعث ریڈی میڈ اور استمال شدہ کپڑوں کو ترجیح دینے لگیں۔