پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت پشاور میں عید الفطر کے باعث بازاروں میں گارمنٹس سمیت عید الفطر کی تمام اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں مہنگائی نے متوسط اور سفید پوش طبقہ کی میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی کر دیں تنخواہ دار اور متوسط طبقہ ادھار لیکر بچوں اور فیملیز کیلئے خریداری کرنے پر مجبور ہے دوسری جانب تاجروں نے عید سیزن میں اچھا خاصا منافع کما یا۔گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال اشیاء کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ دیکھا گیا۔