پشاور (وقائع نگار) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ عوام چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں کیونکہ ہوائی فائرنگ قبیح عمل ہے چند لمحوں کی خوشی کی خاطر ہوائی فائر نگ سے بے گناہ لوگوںکی جانیں چلی جاتی ہے جس کی وجہ سے عیدکے موقع پر خوشیاں غم میں بدل جاتی ہے ۔بلدیاتی نمائندے اپنے علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی مہم چلائیں اور عوام کو ہوائی فائرنگ سے روکیں تاکہ کسی بے گناہ کی جان نہ چلی جائے اس سلسلے میں پشاور کے تمام شہریوں سے اپیل کرتاہوں کہ عیدالفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے گریزکریں اوردیگرکو بھی اس قبیح عمل سے روکیں۔