• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظاہر شاہ نے طورو نواں کلی روڈکی تعمیرسے دل جیت لئے ،عوامی وسماجی حلقے

پشاور ( وقائع نگار )خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے طورو ٗطورو میرہ اور نواں کلی و ملحقہ علاقوں کے عوام کے دل جیت لئے طورو ٗطورو میرہ اور نواں کلی وملحقہ علاقوں کے عوامی وسماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے طورو نواں کلی روڈکی تعمیر جلد شروع کرکے عوام کے دل جیت لئے انہوں نے کہا کہ طورو نواں کلی روڈ جو گزشتہ کئی عرصہ سے بھاری گاڑیوں کے گزرنے کی وجہ سے روڈ کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہوچکی تھی اور صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو نے عوام کی خواہشات کے مطابق سب سے پہلے طورو نواں کلی روڈ کی ناگفتہ حالت کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر روڈ کی تعمیر کیلئے فنڈز منظور کرائے اور پھر جلد از جلد ٹینڈر کراکر تعمیراتی کام شروع کردیا ہے جس سے ان علاقوں کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے انہوں نے کہا کہ روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور امید ہے کہ روڈ کی تعمیر جلد از جلد مکمل ہوجائیگی عوامی وسماجی حلقوں نے صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کو عوام کی خواہشات کے مطابق معیاری تعمیراتی کام شروع کرنے اور تیزی سے کام جاری رکھنے کی بذات خود نگرانی کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو جلد اپنے حلقے میں مزید میگا منصوبے شروع کریں گے۔
پشاور سے مزید