• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمولی نوعیت کے جرائم میں قید69قیدیوں کی رہائی کےاحکامات

پشاور (نیوز رپورٹر ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور انعام اللہ وزیرنے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی ہدایت پر سنٹرل جیل پشاور کا خصوصی دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران ان کے ہمراہ سینئیر سول جج ایڈمن عمران اللہ اور جوڈیشل مجسٹریٹ محمد انوربھی موجود تھے۔انہوں نے عید سے قبل معمولی نوعیت کے جرائم میں قید69 قیدیوں کے مقدمات جیل میں ہی فوری طور پر نمٹا کر انہیں رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے تاکہ وہ عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں۔اس کے علاوہ انہوں نے مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا ۔ خواتین بیرکس کے معائنے کے دوران انہوں نے خواتین قیدیوں کے مسائل سنے اورقیدی خواتین کے چھوٹے بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی۔انہوں نے قیدیوں کے علاج کی سہولیات اور ادویات سٹور کے معائنہ کے دوران زندگی بچانے والی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بیمار قیدیوں کی عیادت کی اور جیل میں قائم HIVایڈز کی ٹیسٹنگ لیب کا بھی معائنہ کیا اوراس کے علاوہ دور دراز کے قیدیوں کی ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے گھر والوں کے ساتھ ملاقات کے سیکشن کا دورہ بھی کیا ۔ قیدیوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت جاری کی۔
پشاور سے مزید