• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج افطار میں کھٹے آلو چاٹ بنائیں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

آج افطار میں کھٹے آلو چاٹ بنائیں، جس کی مزیدار اور آسان ریسیپی ہم آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

کھٹے آلو چاٹ

اجزاء

آلو 1 کلو ،تیل 2 کھا نے کے چمچ، لہسن، ادرک کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچ، زیرہ بھنا ہوا 1 کھانے کا چمچ، چاٹ مسالہ 1 چائے کا چمچ، املی کا پیسٹ 1/2 پیالی، چینی 1 کھانے کا چمچ، چکن پاؤڈر 1 چائے کا چمچ، زدے کارنگ 2 چٹکی، ہرا دھنیا 1/2 کپ، ہری مرچیں 4 عدد، نمک حسبِ ِذائقہ۔

ترکیب: 

آلو ابال کر چھیل لیں، ساس پین میں تیل گرم کر کے اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر فرائی کریں۔ 

نمک، لال مرچ، چاٹ مسالہ، چکن پاؤڈر، چینی، زردے کا رنگ، زیرہ اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر بھونیں۔ 

تھوڑا سا پانی شامل کر کے املی اور ہری مرچوں کا پیسٹ ڈال کر دم پر رکھ دیں، 5 منٹ بعد ہرا دھنیا ڈال کر افطاری میں سرو کریں۔

خاص رپورٹ سے مزید