سلمان خان نے سکندر کے بعد سنجے دت کے ساتھ ایک اور بڑی ایکشن فلم کا اعلان کر دیا۔
حالیہ دنوں میں خانز بڑے ایکشن انٹرٹینرز کی طرف راغب نظر آ رہے ہیں، چاہے وہ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلمیں پٹھان اور جوان ہوں یا سلمان خان کی آنے والی ایکشن فلم سکندر ہو۔
ممبئی میں گزشتہ دنوں پریس میٹ میں سلمان خان نے اپنی فلم سکندر کی تشہیر کرتے ہوئے بتایا کہ 50 سال سے زائد عمر کے باوجود میں نے اس ہائی آکٹین ایکشن فلم میں کام کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سکندر کی ریلیز کے بعد ایک اور بڑی ایکشن فلم میں نظر آؤں گا، جس میں داؤ اور بھی زیادہ ہوں گے۔
سلمان خان اور سنجے دت کی جوڑی نے پہلے بھی شائقین کو محظوظ کیا ہے اور ان کے نئے ایکشن پروجیکٹ کی خبر نے مداحوں میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔
سکندر کے ٹریلر نے ریلیز ہونے کے بعد دھوم مچائی تھی اس میں سلمان خان کا کردار سنجے راج کوٹ کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے، جو گزشتہ 5 سال کے دوران 49 مقدمات میں مطلوب ہے۔
سنجے راج کوٹ ایک پیچیدہ کردار ہے جو کئی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، فلم میں طاقت کی کشمکش اور انصاف کی جدوجہد کو بھرپور انداز میں دکھایا گیا ہے۔
سکندر ایک سیاسی ایکشن تھرلر ہے، سلمان خان کے مداحوں کے لیے یہ ایک نیا اور دلچسپ تجربہ ہو گا، فلم میں سلمان کا کردار اخلاقی طور پر متنازع اور چیلنجز سے بھرپور ہے۔
سکندر 30 مارچ 2025ء کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔