• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے کہا گیا تھا کہ کم بیک نہیں چلے گا، جنیلیا ڈیسوزا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جنیلینا ڈیسوزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلموں میں واپسی سے روکا گیا تھا۔ 

جنیلیا ڈیسوزا نے 10 سال کے وقفے کے بعد فلم انڈسٹری میں واپسی کی اور مراٹھی فلم ’وید‘ میں شوہر رتیش دیشمکھ کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔

یہ فلم سائرات کے بعد دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی مراٹھی فلم بنی۔

حال ہی میں خواتین کے حوالے سے منعقدہ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جنیلیا ڈی سوزا کا کہنا تھا کہ انہیں فلموں میں واپسی سے منع کیا گیا تھا۔

جنیلیا نے کہا، ’مجھے کامیابی یا ناکامی کی زیادہ پرواہ نہیں، کیونکہ یہ زندگی کا حصہ ہے۔ ہم کامیابی کو حد سے زیادہ سراہتے ہیں اور ناکامی پر حد سے زیادہ افسوس کرتے ہیں، لیکن اصل چیز آپ کی روزمرہ کی نیت اور اثرات ہوتے ہیں۔‘

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے جنیلیا کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے 10 سال بعد واپسی کا ارادہ کیا تو لوگوں نے کہا، یہ ممکن نہیں، یہ نہیں چلے گا، لیکن میری کم بیک فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ ہمیں دوسروں کی باتوں پر نہیں جانا چاہیے۔‘

علم میں رہے کہ جنیلیا اب عامر خان کے ساتھ فلم ’ستارے زمین پر‘ میں نظر آئیں گی، جو ہسپانوی فلم ’چیمپئنز‘ پر مبنی ہے اور ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئل سمجھی جا رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید