بھارتی اداکارہ وانی کپور کی نئی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے انہیں اداکارہ کترینہ کیف سے تشبیہ دے دی۔
بولی ووڈ اداکارہ وانی کپور اپنی آنے والی فلم ’ریڈ 2‘ کےلیے پوری طرح تیار ہیں، لیکن اس بار وہ کسی فلم کے بجائے اپنی ایک تصویر کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
وانی کپور نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک نئی تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ بالکل کترینہ کیف جیسی لگ رہی ہیں۔
جمعرات کو وانی کپور نے انسٹاگرام پر ایک دلکش تصویر شیئر کی، جس میں وہ بےبی پنک سوٹ اور چھوٹی سی بِندی میں نظر آئیں۔ تصویر کے ساتھ وانی نے لکھا، ’چھوٹی خوشیوں کے ساتھ مسکراتے ہوئے۔‘
تاہم ان کے مداحوں نے ان کی مسکراہٹ سے زیادہ کترینہ کیف سے مشابہت پر دھیان دیا۔ سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ وانی کپور کی اس تصویر پر صارفین کی حیرت دیدنی تھی۔
ایک انسٹاگرام صارف نے مذاق میں لکھا، ’کترینہ کیف نے اس کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا ہے!‘
ایک اور صارف نے کہا، ’ایک لمحے کے لیے لگا کہ یہ کترینہ کیف ہیں!‘ جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ وانی کپور نہیں، یہ تو کترینہ کیف ہیں!‘