• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کیلئے نئی دیابین مل گئی، آزمائشی شوٹنگ جاری

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہونے والی ہیں، شو میں ’دیابین‘ کے کردار کی واپسی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

معروف بھارتی سٹکا میں دشا وکانی نے دیابین کردار نبھایا تھا، وہ 2018 میں زچگی کی چھٹی پر گئی تھیں اور تب سے واپس نہیں آئیں۔

چند ماہ قبل آسیت مودی نے تصدیق کی تھی کہ دشا وکانی واپس نہیں آئیں گی، لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ دیابین کی تلاش تقریباً ختم ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع کے کا کہنا ہے کہ آسیت مودی کو دیابین کے کردار کےلیے آخرکار کوئی پسند آگئی، تاہم اس اداکارہ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق دیابین کے کردار کے لیے شارٹ لسٹ ہوچکی ہیں۔ صرف یہی نہیں، بلکہ ٹیم اس وقت ان کے ساتھ آزمائشی شوٹس بھی کر رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آسیت مودی ایک نئی دیابین کی تلاش میں تھے اور حال ہی میں ایک آڈیشن نے انہیں بہت متاثر کیا۔ تقریباً ایک ہفتے سے وہ شوٹنگ کر رہی ہیں، تاہم آسیت مودی کی ٹیم اس خبر پر تبصرہ کرنے کے لیے دستیاب نہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں ایک انٹرویو کے دوران آسیت مودی نے تصدیق کی تھی کہ دشا وکانی شاید شو میں واپس نہ آئیں۔

انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اس وقت اپنے دونوں بچوں کی پرورش میں مصروف ہیں۔

’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘ 16 سال سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے، جو ناصرف ناظرین میں اپنی پسندیدگی بنائے ہوئے ہے بلکہ ٹی آر پی چارٹس پر بھی اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ اگر دیابین کی واپسی ہوتی ہے، تو شو کی کہانی کا رُخ کس طرح آگے بڑھے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید