• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکندر کی ایڈوانس بکنگ، پہلے ہی دن 1.91 کروڑ کا بزنس

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ نے ایڈوانس بکنگ کے پہلے ہی دن 1.91 کروڑ کا بزنس کر لیا۔

سلمان خان کی نئی فلم سکندر 30 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے، اے آر مرگدوس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رشمیکا منڈانا، کاجل اگروال، ستیہ راج، شرمن جوشی اور پریتیک ببر بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق سکندر نے ایڈوانس بکنگ میں پہلے دن بلاک سیٹس block seats کے بغیر 1.91 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے، جبکہ اس کے 60,000 سے زیادہ ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔

بلاک سیٹس کے ساتھ فلم نے ٹکٹس کی مد میں 6.15 کروڑ روپے کمائے ہیں، فلم کے لیے بھارت بھر میں 9128 شوز رکھے گئے ہیں۔

سلمان خان کی فلم کو باکس آفس پر موہن لال کی آنے والی ملیالم ایکشن تھرلر 'L2: Empuraan' سے سخت مقابلہ در پیش ہو گا، یہ فلم 27 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید