• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا خان نے دورانِ کیمو تھیراپی گنجے سر منظرِ عام پر نہ آنے کی وجہ بتا دی

بھارتی اداکارہ حنا خان — فائل فوٹو
بھارتی اداکارہ حنا خان — فائل فوٹو

معروف بھارتی اداکارہ حنا خان نے کینسر کے علاج کے دوران گنجے سر منظرِ عام پر نہ آنے کی وجہ بتا دی۔

حنا خان نے گزشتہ سال جون میں سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ اسٹیج 3 بریسٹ کینسر مبتلا ہیں اور بعد میں بھی وہ مسلسل اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹس دیتی رہیں لیکن کینسر کے علاج کے دوران وہ گنجے سر کبھی منظرِ عام پر نہیں آئیں بلکہ ہمیشہ سر پر وِگ لگائے نظر آئیں۔

اس حوالے سے اُنہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ کینسر کے علاج کے دوران میں کبھی گنجے سر منظرِ عام پر نہیں آئی کیونکہ ایسا کرنے سے مجھے مائیگرین (آدھے سر کا درد) ہوتا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب بھی میں اپنی ٹوپی یا وگ ہٹاتی تھی تو 15 سے 20 منٹ کے اندر میرے سر میں شدید درد ہونا شروع ہو جاتا تھا اور یہ کئی دنوں تک جاری رہتا تھا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ جب میری کیمو تھراپی ہو رہی تھی تو مجھے بہت ٹھنڈ لگتی تھی یہاں تک کہ میں کانپ رہی ہوتی تھی، اسی کی وجہ سے میں کبھی گنجے سر منظرِ عام پر نہیں آئی۔

حنا خان نے یہ بھی بتایا کہ کیموتھراپی کے دوران رات کو 3 لحاف اوڑھ کر سوتی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید