• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گووندا کی طلاق کی افواہیں پھر گرم، سنیتا کی تقریب میں تنہا شرکت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہیں پھر سے گرم ہیں، سنیتا کی تقریب میں تنہا شرکت نے سوالات اٹھا دیے۔

ممبئی میں حال ہی میں منعقد ہونے والی ایک ایوارڈ تقریب میں سنیتا آہوجا کی تنہا شرکت نے ایک بار پھر طلاق کی افواہوں کو ہوا دے دی ہے۔

سنیتا آہوجا اس تقریب میں اپنے بیٹے یشوردھن آہوجا کے ہمراہ شریک ہوئیں اور پاپارازی فوٹوگرافرز کے لیے تصاویر بنواتی نظر آئیں، لیکن گووندا کی غیر موجودگی نے سب کو حیران کر دیا اور ان کے تعلقات پر سوالات اٹھا دیے۔


فوٹو شوٹ کے دوران جب ایک فوٹوگرافر نے سنیتا آہوجا سے پوچھا کہ گووندا سر کہاں ہیں؟ تو سنیتا نے حیرت بھرے لہجے میں کہا کیا؟ اور جواب دینے سے گریز کیا۔

فوٹوگرافرز کے درمیان سرگوشیاں ہوئیں کہ ہم گووندا جی کو یاد کر رہے ہیں، اس پر سنیتا نے مسکراتے ہوئے کہا ہم بھی اسے یاد کر رہے ہیں اور پھر اپنے بیٹے کے ساتھ تقریب سے روانہ ہو گئیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کے درمیان بحث کا موضوع بن گئی ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ سنیتا آہوجا کا یہ رویہ کچھ مشکوک لگتا ہے اور شاید ان کے اور گووندا کے درمیان واقعی کوئی تنازع چل رہا ہے۔

البتہ کئی مداحوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ خوبصورت جوڑی الگ نہ ہو اور ان کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہو جائے۔

یاد رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہیں اس وقت گردش کرنے لگیں جب سنیتا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ اور گووندا الگ رہتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید