• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان اور دانش تیمور نے اپنی بیٹی کو پہلا روزہ رکھوا دیا

فوٹوز انسٹٓگرام
فوٹوز انسٹٓگرام

پاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ عائزہ خان اور ان کے شوہر دانش تیمور نے اپنی بیٹی کو پہلا روزہ رکھوا دیا۔

عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے اہلخانہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی حورین نے الحمداللّٰہ پہلا روزہ رکھا ہے۔

اس موقع پر اداکارہ نے متعدد تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں ان کے بچے ہار پہنے کافی خوش نظر آرہے ہیں جبکہ اس موقع پر ان کے دیگر اہلخانہ بھی نظر آرہے ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں دانش تیمور کو بھی اپنے بچوں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے افطاری کی ٹیبل پر سجے کھانوں کی تصویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر عائزہ خان اور دانش تیمور کی بچوں کے ہمراہ تصاویر کو کافی پسند کیا جارہا ہے، جبکہ صارفین کی جانب سے نیک تمناؤں کے ساتھ ساتھ دعائیہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید