• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید تو بچوں کی ہوتی ہے، تو پکوان کیوں نہیں؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

رمضان المبارک اب بس چند دنوں کا مہمان ہے، یہ جاتے جاتے مسلمانوں کے لیے عید کا تحفہ دیتے ہوئے الودع کہنے کو ہے۔

میٹھی عید تو دراصل بچوں کی ہوتی ہے، تو عید پر بچوں کی پسند کا خاص خیال رکھا جائے اور کچھ پکوان خاص ان کے لیے تیار کیے جائیں۔

ہم آپ کے لیے درج ذیل چند تراکیب پیش کر رہے ہیں جنہیں بچے بے حد پسند کریں گے۔

چکن نوڈلز

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اجزاء:

چکن 1/2 کلو، نوڈلز۔ 1 پیالی (ابلی ہوئی)، ادرک، لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچ، کارن فلور 1 چائے کا چمچ، سرکہ 1/2 چائے کا چمچ، کالی مرچ 1/2 چائے کا چمچ، تیل تلنے کے لیے۔

ترکیب:

مرغی کے ٹکڑوں میں پسی ہوئی ادرک، کالی مرچ، نمک، لہسن، کارن فلور اور سرکہ ملا کر رکھ دیں۔

تیل گرم کر کے اس میں مرغی براؤن کر لیں، پھر اس میں تمام کٹی ہوئی سبزیاں ڈال دیں اور کچھ دیر پکائیں، چولہے سے اتارنے سے پہلے تیار شدہ سوس اور ابلی ہوئی نوڈلز ڈال کر دم پر رکھیں اور گرما گرم پیش کریں۔

آئس کریم سینڈ وچ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اجزاء:

انڈے 3 عدد (زردی اور سفیدی الگ کر لیں)، چینی 1-1/2 پیالی، پانی 4 کھانے کے چمچ، کوکو پاؤڈر 1 پیالی، کوکنگ چاکلیٹ 200 گرام، آئس کریم حسبِ ضرورت

ترکیب:

انڈوں کی زردی اور چینی کو گاڑھا ہونے تک پھینٹ لیں۔

کوکو پاؤڈر چھان لیں اور انڈوں کی زردی کے مرکب میں شامل کر لیں۔

اب اس میں پگھلی ہوئی چاکلیٹ کا ٹکڑا شامل کر لیں۔

انڈے کی سفیدی پھینٹ لیں، جب اس کے جھاگ دکھائی دینا شروع ہو جائیں تو اس میں انڈے کی زردی کے مرکب کو شامل کر دیں۔

اب ان انڈوں کے مرکب کو گریس کی ہوئی ٹرے میں ڈال دیں اور 15 منٹ تک بیک کرل یں۔

تیار ہونے پر اوون سے نکال لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔

اس کو گیلے کپڑے سے ڈھانپ دیں اور یخ بستہ کرلیں۔

یخ بستہ ہونے پر اس کو 2 برابر ٹکڑوں میں تقسیم کرلیں اور اپنی من پسند ذائقے کی آئس کریم اس پر لگا کر سینڈوچ بنالیں اور کھانے کے لیے پیش کریں۔

اوریو بسکٹ شیک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اجزاء:

اوریو بسکٹس 8 عدد, دودھ 3/4 کپ, ونیلا آئس کریم 2 کپ, چاکلیٹ سیرپ 2 چائے کے چمچ, کریم حسبِ ضرورت

ترکیب:

بلینڈر میں بسکٹس، دودھ، آئس کریم اور چاکلیٹ سیرپ ڈال کر مکس کریں۔

اب آمیزہ گلاس میں ڈال کر اس پر بیٹ کی ہوئی کریم، بسکٹ اور چاکلیٹ سیرپ ڈال کر پیش کریں۔

خاص رپورٹ سے مزید