• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جویریہ سعود کا مولانا آزاد جمیل کے بجلی کے میٹر والے وظیفے کا دفاع


پاکستانی اداکارہ، میزبان اور مصنفہ جویریہ سعود مولانا آزاد جمیل کے بجلی کے میٹر والے وظیفے کا دفاع کرنے لگیں۔

 جویریہ سعود اس سال نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہی ہیں، جس میں مختلف سیگمنٹس اور مشہور شخصیات بطور مہمان شامل ہوتی ہیں۔

وظیفہ سیگمنٹ اس سال کافی مقبول ہوا، مگر ایک خاص وظیفہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مذاق کا نشانہ بن گیا۔

مولانا آزاد جمیل نے جویریہ سعود کے پروگرام میں ایک انوکھا وظیفہ شیئر کیا، جس کے مطابق اگر زم زم بجلی کے میٹر پر لکھ دیا جائے، تو بجلی کے بل کم ہو جائیں گے۔

جیسے ہی یہ ویڈیو وائرل ہوئی، انٹر نیٹ صارفین نے اس پر شدید طنز اور مذاق شروع کر دیا، جویریہ سعود نے بھی اس سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم، مگر اگر آپ عقیدت اور یقین کے ساتھ یہ وظیفہ کریں تو یہ کام کر سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیادہ تر لوگوں کا ردعمل میں کہنا ہے کہ جویریہ سعود جہالت کی حمایت کر رہی ہیں، ایسے غیر سائنسی عقائد کو فروغ نہیں دینا چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید