راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) 11 قمار بازوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم ،13 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کرلئے گئے ،تھانہ صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 11 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں فیضان، جہانزیب، کامران، عبدالقدوس، محسن،ناصر آفتاب، شاہد،احتشام،عادل خان، ارباز اور قمرشامل ہیں، جن سے داؤ پر لگی رقم 70 ہزار 500 روپے،13 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدہوئے۔