راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سوشل میڈیا پر مخالف فرقہ کے عقائد کاتمسخر اڑانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ ٹیکسلاکو کانسٹیبل ناصر منظور نے بتایاکہ اپنے موبائل سے سوشل میڈیا استعمال کر رہا تھا جس پر میں نے دیکھا کہ سوشل میڈیا پر ایک آئی ڈی دیکھی جو کہ ایک خاص فرقہ کے عقائد کا تمسخراور مذہبی جذبات مجروح ہو رہے تھے جس بابت الگ پرنٹ نکلواکر پیش کیے جا رہے ہیں مذکورہ عبدالغنی نے اپنی سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلا کر ایک خاص فرقہ کے عقائد کو مجرو ح کر کے پاکستان کی عوم الناس کے اندر انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ۔