• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول جج کے گھر سے سینٹری کاسامان چوری

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سول جج کے گھر سے سینٹری کاسامان چوری کرلیاگیا، تھانہ روات کو محمد سجا د گل سکنہ تمبر رتیال راولپنڈی نے درخواست دی کہ میرے گھر کے ساتھ میرے بھتیجے تحسین احمد کی رہائش گاہ ہے،گزشتہ شب میں ان کے گھر کی چیک پڑتال کر کے بلب وغیرہ روشن کر آیا صبح آ کر دیکھا تو جانب شمال کمرہ کا دروازہ توڑ کر نامعلوم چوروں نے گھر کے اندر سے سینٹری کا سامان جو 3 باتھ روم اور اسیک کچن سے اتار کرچوری کر لیا جب کہ گھر کے دیگر کمروں کی تلاشی لے کر سامان بکھیر دیا۔سینٹری کا چوری شدہ سامان تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کا بنتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید