راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)20مارچ کو مزمل ٹاؤن میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والانوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا، تھانہ صادق آباد کو فیاض حسین سکنہ کری روڈ نے بتایا کہ اطلاع ملی کہ میرے بھتیجے فرحان حسین شاہ کو گولی لگی ہے جب میں بے نظیربھٹو ہسپتال آیا تو میرا بھتیجا فرحان حسین شاہ زخمی حالت میں ہسپتال پڑا ہوا تھا وہ ہوش میں آیا جس سے میں نے زخمی ہونے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتلایا کہ میثم شاہ مجھے کسی دوست کے گھر مزمل ٹاؤن لے گیا جہاں پر حمزہ ولد شہزاد موجود تھا جسکے پاس پسٹل تھا میثم شاہ نے کہا کہ میں تمہارے اوپر پسٹل چیک کروں گا اور میثم نے پسٹل حمزہ سے لیکر مجھے گولی ماری تو میثم شاہ مجھے وہاں سے اٹھا کرر ہسپتال لے آیا، پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی ۔