راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان محمود کےزیر اہتمام صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت یابی کے لیے دعائیہ تقریب ہوئی۔اس موقع پر چوہدری ظہیر سلطان محمود نے مستحق اور غریب لوگوں میں عید کے تحفے اور راشن تقسیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اصف علی زرداری پاکستان کے لیے اسی طرح ضروری ہیں جس طرح کسی زندہ انسان کے لیے سانس ضوری ہے۔ چوہدری زیر سلطان محمود نے کہا صدر پاکستان اصف علی زرداری کہ دن رات محنت اور ملک کے پاکستان کو مستحکم کرنے کی پالیسیوں کے باعث اج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور بہت جلد صحت یاب ہو کر اصف علی زرداری ایک بار پھر پاکستان کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے اور ملک کو ترقی کی جانب رواں دواں رکھیں گے بلاول بھٹو زرداری وطن عزیز پاکستان کے وزیراعظم بن کر پاکستان سے غربت لاکنونیت اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے تقریب کے اختتام پر ملک میں ہونے والی دہشت گردی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے لیے بھی دعا کی گئی۔