راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں ایک کم سن بچی سمیت 2افراد جان کی بازی ہارگئے ،تھانہ چونترہ کے علاقہ محمودہ موڑ چک بیلی خان کے قریب ٹریفک حادثہ میں 6سالہ بچی جاں بحق جب کہ اس کے ماں باپ شدید زخمی ہوگئے ، تھانہ ریس کورس کو شفیق رفیق مسیح نے بتایاکہ میرا بھائی عامر رفیق بعمر 20سال اپنے خالہ زاد رافع الیاس بعمر 16 سال اور اینتھنی الیاس بعمر 17سال کے ہمراہ موٹر سائیکل اپلائیڈفارپرسوار ہو کر ہوٹل سے چھٹی کر کے واپس گھر جا رہے تھے کہ قاسم مارکیٹ سے بائیں طرف پہلے ٹرن کیساتھ ہی پیچھے سے ایک گاڑی کے نا معلوم ڈرائیور نے نہایت تیز رفتاری ، غفلت لا پرواہی سے چلاتے ہوئے پیچھے سے انہیں ٹکر ماری جس وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار تینو ں زمین پر گر گئے گرنے سے میرا بھائی عامر رفیق سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی بلاک ہو گیا ۔