• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر پر958موٹر سائیکل سواروں کیخلاف ایکشن ،231تھانوں میں بند

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار ) عیدالفطرکے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک پولیس کے موثر انتظامات، ون ویلنگ، ہلڑبازی اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب 958 موٹرسائیکل سواروں کیخلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں گئیں، سنگین خلاف ورزیوں پر231 موٹرسائیکل تھانوں میں بند کئے گئے، چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی زیر نگرانی اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عید الفطر کے موقع پر شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے موثر پلان ترتیب دیا، عیدا لفطر کے ایام میں عوامی مقامات پر ٹریفک کے موثر انتظامات کو یقینی بنانے کے ساتھ شاہراؤں پر ون ویلنگ اور ہلڑ بازی میں ملوث موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤں عمل میں لایا گیا، اس سلسلے میں ،سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے موثر انتظامات کی بدولت وفاقی دارلحکومت میں ون ویلنگ،ریسنگ اور موٹر سائیکل حادثہ کا کوئی بھی واقع رونما نہیں ہوا،انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر کے ایام میں اسلام آباد پولیس کی کاوشوں اور فرائض کی ادائیگی کو معاشرے کے تمام طبقات اور شہریوں نے مختلف فورمز پر سراہا ہے، مزید عوامی مقامات پر ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور شاہراؤں پر ٹریفک کی مو ثر روانی کو بھی شہریوں نے قابِل تحسین قرار دیا،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹرریفک پولیس کے 500سے زیادہ افسران شہریوں کی سہولت اور وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی مربوط روانی کو برقرار رکھنے کیلئے شاہراہوں پر موجود ہیں جس کی وجہ سے اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے ہم سڑکوں پر موجود ہیں تاکہ آپ پرامن عید گزار سکیں۔
اسلام آباد سے مزید