راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں نجی تحویل میں موجود شیروں سمیت دیگر وائلڈ لائف کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ وائلڈ لائف پنجاب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شیر، چیتا، جگوار اور تیند و ا وغیرہ کوریگولیٹ کرنے کیلئے ڈکلیئریشن مہم کا آغازکررہاہے۔وائلڈ لائف رکھنے والے افراد کو 30 دن میں ان کوڈ کلیئر کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔ڈیکلیئریشن میںجانور کی عمر ، جگہ کی لوکیشن، نسل اور تعداد کی تفصیلات بتانا ہوںگی۔محکمہ وائلڈ لائف تفصیلات جمع کرنے کیلئے ایپ متعارف کرایا جائے گا۔محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم وائلڈ لائف کاڈکلیئریشن کرنیوالوں کی مکمل رہنمائی کرے گی۔بغیرلا ئسنس وائلڈ لائف جانور رکھنے والے افراد کیخلاف مقدمات درج ہونگے۔جرم نا قابل ضمانت، سز اسات سال اورجرمانہ بھی ہوگا۔شیر چیتا، جگوار یا تیندوا کو ضبط کر لیا جائیگا۔اس حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف راولپنڈی کے حکام سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔